اہم ترین خبریںپاکستان

واللہ نہیں بھولیں گے، آج سانحہ جامع مسجد مولاعلیؑ ڈیرہ اسماعیل خان کو 11برس بیت گئے

شہید ہونےوالوں میں ظہیر عباس ، محمد آصف ، اعجاز حسین اور وقار شہید جبکہ حفیظ اور عظمت شدید زخمی ہوئے تھے

شیعت نیوز: سانحہ جامع مسجد مولاعلیؑ محلہ روشن چراغ ڈیرہ اسماعیل خان کو 11برس بیت گئے۔4نمازیوں کے قاتل تاحال آزاد، لواحقین انصاف کے منتظر،تفصیلات کے مطابق آج 16جون کوشہدائے سانحہ جامع مسجد مولاعلی ؑمحلہ روشن چراغ ڈیرہ اسماعیل خان کی گیارہویں برسی منائی جارہی ہے ۔ 16جون 2008کو ہونے والے اس سانحے میںملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے بم دھماکہ کرکے 4مومن نمازیوں کو شہید جبکہ 2کو شدید زخمی کردیا تھا جب وہ نماز مغربین کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں اضافہ سیکورٹی اداروں نے آپریشن شروع کردیا

شہید ہونےوالوں میں ظہیر عباس ، محمد آصف ، اعجاز حسین اور وقار شہید جبکہ حفیظ اور عظمت شدید زخمی ہوئے تھے۔اس وقت کی پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکہ رموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس سانحہ کے متاثرہ خاندان بھی دیگر سانحات کے متاثرین کی طرح ریاست پاکستان سے تاحال انصاف کے متمنی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button