دنیا

فرانس میں خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کی بیٹی پر مقدمہ درج

فرانس میں سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ کی بیٹی حسا بنت شاہ سلمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کی سماعت اگلے ماہ ہو گی۔ سعودی بادشاہ کی بیٹی حسا پر اپنے گارڈ سے مقامی شخص پر تشدد کرانے کا الزام ہے۔سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا، سعودی بادشاہ کی بیٹی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔ سعودی بادشاہ کی بیٹی کے خلاف مقدمہ ستمبر 2016 میں درج کیا گیا تھا اور دو ہزار سترہ میں سعودی بادشاہ کی بیٹی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔ فرانس میں سعودی عرب کے سفارتخانہ نے اس بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ حسا سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سوتیلی بہن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button