اہم ترین خبریںایران

میں ٹرمپ کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ اس کا پیغام سنا جائے اور اس کیلئے پیغام بھیجا جائے،آیت اللہ خامنہ ای کا جاپانی وزیراعظم کو جواب

اس کے جواب میں رہبر انقلاب نے کہاکہ ہماری امریکہ سے مشکل نظام اسلامی پر نہیں ہے کیونکہ اگر وہ ایسا کرنا بھی چاہے تو نہیں کرسکتا۔ یہ جو اس نے کہا ہے کہ ہم ایران میں اسلامی نظام کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے، یہ اس نے جھوٹ بولا ہے کیونکہ اگر وہ یہ کرسکتا ہوتا تو ضرور کرتا، لیکن کر نہیں سکتا۔

شیعت نیوز: رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اور جاپانی وزیر اعظم شینزوآبےکی ملاقات کے دوران جاپانی وزیر اعظم نے امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ چاہتا ہے کہ ہم ایران کے اندر جمہوری اسلامی کے نظام کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔

اس کے جواب میں رہبر انقلاب نے کہاکہ ہماری امریکہ سے مشکل نظام اسلامی پر نہیں ہے کیونکہ اگر وہ ایسا کرنا بھی چاہے تو نہیں کرسکتا۔ یہ جو اس نے کہا ہے کہ ہم ایران میں اسلامی نظام کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے، یہ اس نے جھوٹ بولا ہے کیونکہ اگر وہ یہ کرسکتا ہوتا تو ضرور کرتا، لیکن کر نہیں سکتا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای نے دین اسلام کی حقیقی تصویر کشی کی: جاپانی وزیراعظم کا اعتراف

جاپان کے وزیر اعظم کہ جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام لے کر رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں پیش ہوۓ تھے اس کے جواب میں رہبر معظم نے کہاکہ جو آپ نے ٹرمپ کے بارے میں کہا ہے تو اس کے جواب میں صرف اتنا کہونگا کہ اس کے لئے میں کوئی پیغام نہیں رکھتا، کیونکہ میں ٹرمپ کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ اس کا پیغام سنا جاۓ اور اس کے لیے پیغام بھیجا جائے،ہم امریکہ سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم امریکی صدر کا باقائدہ ایک خط رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے کے نام اپنے ساتھ لیکر آئے تھے لیکن رہبر انقلاب کے امریکی صدر ٹرمپ کے متعلق خیالات سننے کے بعد کھسیانے سے ہوکر رہ گئے اور وہ خط پہلے آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے ٹیبل پر رکھا پھر اسے ہاتھ میں اٹھا لیا اور آخر میں اسے اپنے نشست کے نیچے دبا کررکھ دیا اورملاقات کے بعد جاتے ہوئے اس خط کو اپنے ساتھ واپس لے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button