پاکستان

آئی ایس او سرگودھا ڈویژن کا دوسرا اجلاس عمومی بعنوان ’’امید و عزم نو‘‘ اختتام پذیر

دو روزہ اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے یونٹس سے تعلق رکھنے والے اراکین اور مسئولین نے شرکت کی

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا دو روزہ دوسرا اجلاس عمومی برائے سال امید و عزم نو بھلوال شہر کے مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھلوال شہر کے مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا دو روزہ دوسرا اجلاس عمومی برائے سال امید و عزم نو اختتام پذیر ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شگر میں منعقدہ آئی ایس او بلتستان ڈویژن کا دو روزہ اجلاس عمومی اختتام پذیر

دو روزہ اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے یونٹس سے تعلق رکھنے والے اراکین اور مسئولین نے شرکت کی۔ مرکزی فنانس سیکرٹری شہنشاہ نقوی، سابق ڈویژنل صدر آفتاب نقوی اور رکن ذیلی نظارت مولانا سبطین علوی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ اور یونٹس کی گزشتہ سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہی کے لیے پروگرام پیش کیا گیا۔ ڈویژنل نائب صدر ذوالقرنین حیدر نے حالات حاضرہ پر خصوصی گفتگو کی۔ بھلوال یونٹ کے صدر محمد علی نقوی نے ڈویژنل کابینہ اور شریک یونٹس کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس عمومی کا اختتام دعاء ظہورِ امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button