پاکستان

پناہ گزین فلسطینیوں کو فلسطین واپسی کا حق دیئے بغیر مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ممکن نہیں ہے، علامہ باقر عباس زیدی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزین فلسطینیوں کو فلسطین واپسی کا حق دیئے بغیر مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے غاصب کے فلسطین پر ناجائز قبضے کو جائزقرار دینے کی نیت سے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی کے لئے ڈیل آف دی سینچری کے عنوان سے اس صدی کا سب سے بڑا فراڈ کیا جارہا ہے۔ البتہ مسلمان اور عرب عوام اسکو مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر سودے بازی قابل قبول نہیں ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ غیر فلسطینی نسل پرست زایونسٹ قابضین کا فلسطین پر کوئی حق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صیہونی قابضین کو ان ممالک میں واپس جانا ہوگا کہ جہاں سے انہیں لاکر فلسطین پر قبضے کے لئے آباد کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ فلسطینی جنہیں پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور کردیا گیا ہے انکو انکے اصل وطن فلسطین میں لاکر آباد کیا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس یعنی مقبوضہ یروشلم کو آزاد و خود مختار ریاست فلسطین کا دارالحکومت بنائے بغیر، پناہ گزین فلسطینیوں کو فلسطین واپسی کا حق دیئے بغیر مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق سے انکار کیا گیا تو پھر آزادی فلسطین کے لئے مسلح مزاحمتی تحریک کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر کی طرح سند ھ کے مختلف اضلاع میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جس میںسکھر چودر ی اظہر، خیرپور آغا منور جعفری، ڑانی پوومیں مولانا احمد علی،ٹھری میں مولا نبی بخش،شکارپورمیں فدا عباس، کنب مولانا نقی، جیکب آباد میںمولانا سیف علی،کشمور میںمیر فائق،لاڑکانہ میں مولانا محمد علی، شھداکوٹ میں سید علی اکبر، نواب شاہ میں مولانا سجاد، مٹیاری میںمولانا دوست علی، ٹنڈو الہ یارمیں غلام رسول، ماتلی یعقوب حسینی،بدین میں مولا نا سید نادر، سجاول میںمظفر لغاری، ٹھٹہ میں ڈاکٹر عبد الحسن،ٹنڈو محمد خان میں مولانا محمد بخش، عمرکوٹ میںراجا اسد،تھرمیں امیر سلطان، سانگھر میںکریم بخش،نوشہرہ میںو اسد علی، جامشورومیں سید غلام شاہ دادو میںاصغر حسین اورگھوٹکی میںمولانا معشوق قمی ودیگر نے خطاب کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button