اہم ترین خبریںپاکستان

کوہاٹ،کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کو اسلحےکی ترسیل کی کوشش نا کام ،دومجرم گرفتار

شیعت نیوز: کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خود کارہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کو اسلحے کی ترسیل کی کوشش ناکام ۔

انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں چیکنگ کے دوران موٹر کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد۔

ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمودکے مطابق کاروائی میں دو بین الاضلاعی اسلحہ سمگلر بھی حراست میں لئے گئے۔پکڑا گیا غیر قانونی اسلحہ جنوبی اضلاع میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کو سمگل کیا جارہاتھا۔

یہ خبریں بھی لازمی پڑھیں :کراچی:سی ٹی ڈی نے القاعدہ اور سپاہ صحابہ کا مشترکہ دہشتگرد گرفتار کرلیا، اسلحہ و جہادی سامان برآمد

پکڑے گئے اسلحے میں 3 کلاشنکوف,5 ایم پی فائیو گن 40پستول, 1200 کارتوس, 60 چارجرز اور اسلحے کے کل پرزے شامل ہیں۔

ہتھیاروں سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button