اہم ترین خبریںایران

ایرانی قوم کا امریکہ کے مقابلے میں حتمی انتخاب مزاحمت ہے، آیت اللہ خامنہ ای

ایران اور امریکہ کے درمیان ارادوں کا تصادم ہے اور ہمارے ارادے مضبوط تر ہیں کیونکہ ہمیں خدا پر توکل ہے

شیعت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے تازہ خطاب میں کہاہے کہ ایرانی قوم کا امریکہ کے مقابلے میں حتمی انتخاب مزاحمت ہے۔حالیہ کشیدگی میں امریکہ عقب نشینی پر مجبور ہوگا۔ حالیہ تصادم عسکری نہیں ہے کیونکہ قرار نہیں ہے کوئی جنگ ہو۔نہ ہم جنگ چاہتے ہیں اور نہ وہ, چونکہ وہ جانتے ہیں جنگ ان کے فائدے میں نہیں ہے۔ حالیہ تصادم ارادوں کا تصادم ہے اور ہمارے ارادے مضبوط تر ہیں کیونکہ ارادے کے علاوہ ہمیں خدا پر توکل بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر کچھ لوگ کہتے ہیں مذاکرات میں کیا حرج ہے؟۔ جبتک یہ امریکہ ہے اس امریکہ کے ساتھ مذاکرات زہر ہیں اور امریکہ کی موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات دہرہ زہر ہیں۔کہا جاتا ہے امریکہ کے ساتھ خطے میں تزویراتی گہرائی کے بارے مذاکرات کئے جائیں یا اس پر بات چیت کریں کہ دور تک مار کرنے والے میزائل کیوں بنا رہے ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ کوئی بھی غیرت مند اور ذی شعور ایرانی اپنی طاقت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ مذاکرات کی بنیاد ہی غلط ہے اگرچہ کسی مناسب انسان کے ساتھ ہی کیوں نہ ہوں۔ امریکی تو مناسب لوگ بھی نہیں ہیں اور اپنی کسی بات پر پابند نہیں رہتے۔ البتہ ہمارے اہل عقل میں سے کوئی بھی مذاکرات کے حق میں نہیں ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :بعض مسلم ملکوں کے حکمراں امریکا اور صیہونیوں کے غلام ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی نے کہاکہ اونچی آواز میں دھمکی دینے والوں کی حقیقی طاقت اُتنی نہیں ہوتی۔ امریکیوں کو اس چیز کی ضرورت ہے کہ وہ کھوکھلی دھمکیاں دیں۔ (امریکی) کہتے ہیں ان کے رویے نے ایران کو تبدیل کیا ہے! ہاں, تبدیلی یہ آئی ہے کہ ایرانی عوام کی امریکہ سے نفرت دس گنا بڑھ گئی ہے اور اسلامی جمہوریہ کے مفادات کے قریب آنا (امریکہ) کے لیے اب ممکن نہیں رہا ہے۔ امریکی صدر کے بقول تہران میں ہر جمعے کو نظام کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں, پہلی بات جمعے کو نہیں بلکہ ہفتے کو ہوتے ہیں اور دوسری بات تہران میں نہیں بلکہ پیرس میں ہوتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہاکہ کسی کو بھی امریکہ کی ظاہری ہیبت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔نہ امریکہ کی ظاہری ہیبت سے اور نہ ہی خلیج فارس کے قارونوں کی دولت سے ڈرنے کی ضرورت ہے. امریکہ بہت زیادہ داخلی مسائل کا شکار ہے. امریکی حکومت میں انسجام نہیں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 4 کروڑ سے زیادہ امریکی بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔ 22 لاکھ لوگ جیلوں میں ہیں اسی طرح امریکی معاشرے میں نشے کے استعمال کے اعداد و شمار بھی انتہائی سطح پر ہیں. اجتماعی فائرنگ کے واقعات میں سے 31 فیصد واقعات امریکہ میں ہوتے ہیں۔ امریکہ اپنی ایران مخالف پالیسیوں میں بھی یقینا شکست کھائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button