اہم ترین خبریںیمن

آل سعود کے ہوش اُڑگئے: سعودی تیل سپلائی لائن پر انصااللہ کا ڈورن حملہ

اے ایف پی کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری یمن کے انقلا بی و مقاومتی گروہ انصار اللہ نے قبول کی ہے۔

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت اور معدنیات انجنیئر خالد الفالح مطابق آرامکو کمپنی کی مشرقی ریجن میں ینبع بندر گاہ تک سپلائی لائن کی پمپنگ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سبق نیوز ویب سائٹ نے وزیر توانائی کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں پلانٹ 8 میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری یمن کے انقلا بی و مقاومتی گروہ انصار اللہ نے قبول کی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یمن کے مقاومتی گروہ انصااللہ کی جانب سے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی محمد اذانا

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگل کو صبح چھ سے ساڑھے چھ بجے کے درمیان الدوادمی اور عفیف کمشنریوں میں آرامکو کے پلانٹ کو جزوی طور پر نشانہ بنایا گیا۔

سبق نیوز ویب سائٹ کے مطابق آرامکو نے نشانہ بننے والی لائن سے پمپنگ روک دی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ماہرین کی ٹیمیں نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد پائپ لائن کی بحالی کی کوششیں کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ پانچ سالوں سے خود ساختہ جنگ نافذ کی ہوئی ہے، اس سلسلے میں سعودی عرب نے افریقی و عربی ممالک پر مشتمل ایک فورسز بھی تشکیل دی ہے جسکی سربراہی پاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کررہےہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ سعودی بشمول افریقی و عربی ممالکی کی فوج یمن عوام کے آگے لاچار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button