اہم ترین خبریںپاکستان

کامیاب دھرنے کے ثمرات: سید زاہد حسین(کراچی) بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

ناصران کمیٹی اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کا کہنا ہے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

شیعیت نیوز: کراچی سے لاپتہ ہونے والے شہید فاونڈیشن کے فعال کارکن سید زاہد حسین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے لاپتہ ہونے والے شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے کراچی میں وارثان گمشدگان نے صدر پاکستان کے گھر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا تھا جو 13 دن تک جاری رہا اور ریاستی اداروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم ہوا۔

اعلیٰ ریاستی اداروں سے کامیاب مذاکرات ، 19مسنگ پرسنز ظاہر ہونے کے بعد13روزہ دھرنا ختم کرنےکااعلان

اس کامیاب دھرنے کے بعد کئی کئی سالوں سے لاپتہ عزادار بازیاب ہونا شروع ہوگئے ہیں، دھرنے کے اختتام کے پہلے اور دوسرے روز 8 افراد بازیاب ہوئے ،جبکہ اس سے قبل پولیس نے لاپتہ کئے گئے 19 افراد کو ظاہر کیا جن پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے آسڑیلیا میں احتجاج

گذشتہ شب کراچی کے علاقہ کورنگی سے لاپتہ ہونے والے شہید فاونڈیشن کے فعال رکن زاہد حسین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئےہیں۔

ناصران کمیٹی اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کا کہنا ہے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button