اہم ترین خبریںپاکستان

کمانڈر ایف سی این اےکی ایم ڈبلیوایم کے وفدسےملاقات،الیکشن کمشنر ،زمینوں پرقبضے، شیڈول فورجیسے مسائل فوری حل کرنے کا وعدہ

وفد نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سے ایف سی این اے ہیڈ کوارٹرمیں ملاقات کی اور مختلف مقامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔3گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں خطے کے تمام حل طلب مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنمائوں علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، رکن گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی حاجی رضوان، صوبائی ترجمان الیاس صدیقی، عارف قمبری اور غلام عباس پر مشتمل وفد نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سے ایف سی این اے ہیڈ کوارٹرمیں ملاقات کی اور مختلف مقامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔3گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں خطے کے تمام حل طلب مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد نے کمانڈر ایف سی این اے کو متنازعہ الیکشن کمشنر کی تقرری،عوامی اراضی پر قبضے،مسنگ پرسنز کے ایشو،گلگت بلتستان کےآئینی حقوق،شیڈول فور کے بطور ہتھیاراستعمال اور ایم ڈبلیوایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کے حوالےسے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:آغاعلی رضوی کی کمانڈرایف سی این اے سے ملاقات، ملکی سلامتی کیلئے ہر قربانی کا عزم،بھارتی جارحیت پر واضح کامیابی پر مبارک باد

میجر جنرل احسان محمود خان نے تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔جبکہ یمن پر جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالنے کے جرم میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں پر قائم اے ٹی اے کورٹ کے مقدمے کو ختم کرنے اوربرمس اور چھلمس داس نومل کی زمینوں کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

وفد نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور قومی سلامتی کے امور میں پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے فورس کمانڈر کو خطے کے مسائل اور عوامی مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button