اہم ترین خبریںپاکستان

گوادر، پی سی ہوٹل پر ملک دشمن کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کےدہشت گردوں کا حملہ، ایک محافظ شہید

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل گوادر پر دہشت گردحملے کی ذمہ داری ملک دشمن کالعدم دہشت گرد گروہ بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ نے قبول کرلی ہے ۔بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)نےگوادر میں پی سی ہوٹل پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں

شیعت نیوز: پرل کانٹی نینٹل ہوٹل گوادر پر دہشت گردحملے کی ذمہ داری ملک دشمن کالعدم دہشت گرد گروہ بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ نے قبول کرلی ہے ۔بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)نےگوادر میں پی سی ہوٹل پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج دن میں پاکستان کے اہم ترین تجارتی بندرگاہ گوادر میں قائم بین الاقوامی پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پر حملہ کیا گیا ۔حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ نے جام شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی فورسز نے ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کو باحفاظت نکال لیا۔

گوادرمیں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل (پی سی)پر حملے کے بعد بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)نےحملہ آوروں کی شناخت مجید کے سرباز ،حمل فتح بلوچ عرف حبیب ،منصب بلوچ عرف کریم،اسدبلوچ عرف مہراب اور کچکول بلوچ کے نام سے ظاہر کی ہے ۔ واضح رہے کہ سی پیک منصوبے کے اجراء اور گوادر کو عالمی بندرگاہ کی حیثیت مل جانے کے بعد پاکستان کے ازلی دشمن بھارت ، امریکہ ، اسرائیل اور بعض عرب اور خلیجی ممالک شدید اضطراب میں مبتلا ہیں ۔ ان ممالک کو پاکستان کے معاشی استحکام سے اپنی معاشی تباہی کا خوف لاحق ہے ۔ اسی بناءپر یہ ممالک بلوچستان میں بی ایل اے جیسی قوم پرست ، انتہا پسنداور علیحدگی پسند جماعتوں اور گروہوں کی پشت پناہی میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button