اہم ترین خبریںپاکستان

اعلیٰ ریاستی اداروں سے کامیاب مذاکرات ، 19مسنگ پرسنز ظاہر ہونے کے بعد13روزہ دھرنا ختم کرنےکااعلان

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 13روز سے صدارتی کیمپ آفس محمد علی سوسائٹی میںاحتجاجی دھرنے پر بیٹھے اسیران ملت جعفریہ کی مائوں بہنوں اور بیوی بچے سرخروہو گئےہیں ،دھرنا کمیٹی کے اراکین کے اعلیٰ ریاستی اداروں کے حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں 19جبری شیعہ گمشدگان کو ظاہر کردیا گیا ہے

شیعت نیوز: اہل خانہ جبری شیعہ گمشدگان کی جانب سے اعلیٰ ریاستی اداروں سے کامیاب مذاکرات اور19شیعہ مسنگ پرسنز کے ظاہر ہوجانے کے بعدصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر 13روز سے جازی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 13روز سے صدارتی کیمپ آفس محمد علی سوسائٹی میںاحتجاجی دھرنے پر بیٹھے اسیران ملت جعفریہ کی مائوں بہنوں اور بیوی بچے سرخروہو گئےہیں ،دھرنا کمیٹی کے اراکین کے اعلیٰ ریاستی اداروں کے حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں 19جبری شیعہ گمشدگان کو ظاہر کردیا گیا ہے ۔مزید 8مسنگ پرسنز کو کل پولیس کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔اعلیٰ ریاستی حکام نے دھرنا کمیٹی کے اراکین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ تمام مسنگ پرسنز کو مرحلہ وار پولیس یا عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا ۔

اہل خانہ جبری شیعہ گمشدگان نے دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ ترین ریاستی اداروں سے براہ راست کامیاب مذاکرات کےنتیجے میں 3 سال سے جبری گمشدہ ہمارے پیارے مسنگ پرسنز کو بازیاب کروالیا گیا ہے ۔جن شیعہ مسنگ پرسنز کو آج کے کامیاب مزاکرات کے بعد ظاہر کیا گیا ہے ان میں زاہد حیدر کشمیری،سید نعیم حید نجفی،سید حسین احمداورسید شیراز حیدرکو ملٹری کورٹ سے ملیر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ چاروں اسیروں سے ان کے گھر والوں کو ملاقات کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ کل بروز ہفتہ مزید 8 لاپتہ شیعہ عزادار بازیاب ہوجائیں گے۔ اور بازیابی کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔ یاد رہے 32 شیعہ اس تحریک کے نتیجے میں پہلے ہی رہا کرائے جا چکے ہیں۔

شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کے روح رواں راشد رضوی نے میڈیا س ے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ ریاستی اداروں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں پہلے 15، آج دوسرے مرحلے میں 4شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کروالیا گیا ہے اور کل انشاءاللہ مزید 8شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کروالیا جائے گا۔راشد رضوی نے کہاکہ کراچی سے شیعہ مسنگ پرسنز کی کل تعداد 44اور ملک بھر سے مجموعی طور پر 80کے قریب بنتی ہے ۔اس حساب سے ہم تقریباً55فیصد مسنگ پرسنز کو بازیاب کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ اعلیٰ ریاستی حکام سے براہ راست مذاکرات میں فیصلہ ہواہے کہ باقی ماندہ مسنگ پرسنز کو بھی قانونی کاروائی کے نتیجے میں منظر عام پر لایا جائے گا۔صوبائی سطح پر مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے وفاق نے صوبوں کو لیٹر جاری کردیا ہے ۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلات جمع کرکےاورجن جن صوبوں یا شہروں سے لوگ بازیاب ہوتے رہیں گے اس حوالے سے ہفتے میں 2سے 3دفعہ ہمیں اپڈیٹ کرے گی۔

راشد رضوی نے مزید کہاکہ کل تک بازیاب ہونے والے 12افراد پر کہانی رکےگی نہیں بلکہ پیر سے معاملات آگےبڑھیں گے۔اب ملک بھر کے مسنگ پرسنز کو بازیاب کروایا جائے گا۔ اب بات صرف مسنگ پرسنز کی بازیابی کی حد تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اعلیٰ ریاستی حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 10پر عمل درآمد کو عملی جامہ پہنانے جارہے ہیں ۔ قانون سازی ہو رہی ہے ۔عمران خان صاحب نے جبری گمشدگیوں کے خلاف ڈرافٹ بھی تیار کیا ہے جو قومی اسمبلی میں پیش کیا جارہاہے ۔جس کا فائدہ صرف شیعہ مسنگ پرسنز کو ہی نہیں بلکہ تمام کمیونٹیز کو پہنچے گا۔

واضح رہے کہ جن خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے عزیز اور پیارے بازیاب ہوگئے ہیں انہوں نے دھرنے کے کامیاب اختتام پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور کمیٹی میں شامل ناصران یعنی راشد رضوی، حسن رضا سہیل اور صغیر عابد کا شکریہ اداکیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button