پاکستان

خانوادہ اسیران ملت جعفریہ سے اظہاریکجہتی کے جرم میں ایم ڈبلیوایم بھکر کے رہنما سفیر شہانی پرمقدمہ درج

شیعت نیوز: خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کےصدراتی کیمپ آفس کراچی پرجاری احتجاجی دھرنے کی حمایت اور شیعہ جبری گمشدگان کی بازیابی کیلئے نکالی جانے والی ایم ریلی میں شرکت اور خطاب جرم بن گیا۔ ایم ڈبلیوایم کے رہنما سفیر حسین شہانی پرگزشتہ جمعہ قصرزینب ؑ بھکر سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کرنے اور خطاب کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر حسین شہانی کے خلاف تھانہ سٹی بھکر میں ایف آئی آر نمبر 145/19میںتعزیرات پاکستان کی دفعہ 11EEانسداددہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ایف آئی آرمیں پولیس نے موقف اختیار کیاہے کہ سفیر حسین شہانی ولدغلام سرورقوم شہانی سکنہ محلہ عالم آباد شیڈول فورمیں داخل ہے ۔سفیر شہانی نے 3مئی 2019بروز جمعہ شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے شیعہ جامع مسجد سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ شیڈول فور میں داخل کسی بھی شہری کا کسی عوامی اجتماع ، جلسے یا جلوس میں شرکت اور خطاب شیڈول فور کے قوائد کی خلاف ورزی ہے۔

ایف آئی آرمیں متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفیر حسین شہانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کریں ۔ واضح رہے کہ نواز لیگ کی جابر حکومت میں ملت جعفریہ کے عمائدین اور تنظیمی عہدیداران کے خلاف شیڈول فور کے جس کالے قانون کا نفاذ کیا گیا تھا وہ نئے پاکستان میں آج بھی رائج ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button