مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں احتجاج

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور سوشل میڈیا پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت میں زور دار مہم سامنے آئی ہے۔اردن میں سوشل میڈیا کارکنوں‌ نے غزہ پراسرائیلی بمباری سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تصاویر اور تفصیلات بڑے پیمانے پر شیئر کیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی مزاحمت کاروں‌ کی طرف سے میزائل حملوں میں صہیونیوں کے ہونے والے نقصانات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اردن کے سابق اسیر سلطان العجلونی جو کئی سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہے ہیں، نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں‌ میں صہیونی فوج کو نقصان پہنچانے پ رفخر کا اظہار کیا۔انہوں‌ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر بئر سبع اور عسقلان شہروں میں راکٹ حملوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔

ادھر اردن میں اسلامک ایکشن فرنٹ کے رکن ابراہیم المنسی نے کہا کہ لکھا کہ اس وقت لوگ دو آیتوں ‘كتب عليكم الصيام’ اور ‘وكلوا واشربوا’ جب کہ فلسطینی ‘كتب عليكم الصيام’ اور ‘كتب عليكم القتال’ کے درمیان جی رہے ہیں۔

اردنی صحافی علاء برقان نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے تیار کردہ میزائلوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور انہیں عرب دنیا میں دفاعی صنعت میں قابل فخر پیش رفت قرار دیا۔ اردنی صحافیوں‌ نے فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہیرو قرار دیا۔درایں اثناء لبنان کے دارالحکومت بیروت اور بعض دوسرے شہروں میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button