ایران

پاسدران انقلاب کے نئے سربراہ کی تقرری، آل سعود و صہیون پریشان

شیعیت نیوز: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 59 سالہ بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر ایرانی پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کر دیا، اس خبر نے آل سعود و آل یہود کو شدید پریشان کردیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی کے اس فیصلے کے بعد سے صہیونی و سعودی میڈیا مسلسل شور کررہا ہے، انکا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کا نیا سربراہ "دھمکیوں کا پیکر” ہے۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب "اسلامی جمہوریہ ایران "کے نظام کا اہم ترین عسکری ادارہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق حسین سلامی نے 1979 میں ایرانی انقلاب کی کامیابی کے بعد پاسداران انقلاب میں شمولیت اختیار کی۔ سلامی نے عراق ایران جنگ کے دوران شمال میں کردستان سے لے کر جنوب میں اہواز تک لڑائی کے محاذوں میں حصہ لیا ، اگرچہ وہ اس وقت فوجی اہل کار نہیں بلکہ سائنس اینڈ انڈسٹریز کالج میں زیر تعلیم تھے۔ تاہم جنگ کے زور پکڑنے کے بعد سلامی عسکری کمان کے کالج سے فارغ التحصیل ہوئے۔ انہوں نے جامعہ الحرہ سے دفاعی انتظامی امور میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، جبکہ وہ حافظ قرآن و نہج ابلاغہ بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button