پاکستان

سانحہ ہزارگنجی ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار اور داعش نے اقرار کرلیا

شیعیت نیوز: تحریک طالبان نے گذشتہ روز ہزارگنجی سبزی منڈی کوئٹہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار اور عالمی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اقرارکرلیاہے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہزارگنجی سبزی منڈی میں خودکش دھماکہ کے نتیجے میں 20ہزارہ شیعہ سبزی فروش اوران کی سکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھےاس دہشت گرد حملے کی ذمہ داری عالمی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کرلی ہے، اسلامک اسٹیٹ صوبہ خراسان کے نام سے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر داعش نے سانحہ ہزار گنجی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ یہ خودکش حملہ ہمارے فدائی عثمان بلوچی نے کیاہے،داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے ہمارا نشانہ رافضی اور مشرک ہزارہ شیعہ اور مرتدپاکستانی فوجی اہلکار تھے ۔

علاوہ ازیں اس خودکش حملے میں بعض ذرائع کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ملوث قرار دے رہے تھے،جس پرتحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے عمر میڈیا نامی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہاکہ کوئٹہ ہزار جنگی میں ہونے والے دھماکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے .کوئٹہ ہزار جنگی دھماکے کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والے رپوٹس میں کوئی صداقت نہیں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان نے کیا ہے. ہم اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور ایک بار پھر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہماری کاروائیاں ہمارے رسمی ویب سائٹ او چینلز پر شائع ہوتی ہیں.لہذا میڈیا مالکان ایک بار پھر تحریک طالبان پاکستان کا نام استعمال کرکے اپنی ریٹنگ بڑھانے کی کوشش کر رہیں ہیں.پاکستانی فوج کی جانب سے مثبت رپورٹنگ کی پالیسی کی آڑ میں پاکستانی میڈیا اپنے اخلاقی معیار کو بھول چکی ہے.میڈیا اپنا قبلہ درست کرے اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button