پاکستان

عالم اسلام اور پاکستان کا دشمن تکفیری فتنہ پرست دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کا سرغنہ رمضان مینگل گرفتار

شیعیت نیوز: عالم اسلام اور پاکستان کے دشمن تکفیری فتنہ پرست دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی وسپاہ صحابہ کے سرغنہ رمضان مینگل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کےمطابق عالمی تکفیری دہشت گرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ (اہل سنت والجماعت) بلوچستان کے سرغنہ رمضان مینگل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ سے گرفتارکیاہےاور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے، واضح رہے کہ رمضان مینگل بلوچستان میں شیعہ ہزارہ قوم، سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر بے گناہ ہزاروں پاکستانیوں کے قتل عام میں براہِ راست ملوث رہاہے،اسی رمضان مینگل نے سانحہ ہزارہ ٹاؤن میں سو سے زائد نہتے ہزارہ شیعہ پاکستانیوں کو بہیمانہ اندازمیں خودکش حملے میں شہید کروانے کے بعد کوئٹہ کے ایک اسٹیڈیم میں جشن کا اہتمام کیا تھا اوراس نے دوران تقریراس سانحہ کو فخریہ طور پر سینچری مکمل ہونےسے تعبیرکیاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button