پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانی سید ذوالفقاربخاری (زلفی بخاری) کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سےوحدت یائوس اسلام آباد میں ملاقات،اس موقع پرسمندر پارپاکستانیوں کے مسائل،پاکستان میں سمندرپارپاکستانیوں کے لئے مواقعے اور دیگر امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی،رکن شوری عالی و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کے پی کے علامہ محمداقبال بہشتی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات محسن شہریار،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی ایڈوکیٹ آصف رضااور معاون امور خارجہ علامہ ضیغم عباس بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button