مقبوضہ فلسطین

تحریک مزاحمت جاری رہے گی، حماس و جہاد اسلامی

عوفر ٹاؤن کے قریب اتوار کی شب ایک فلسطینی گاڑی سے صہیونیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم گیارہ صیہونی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے صہیونیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے الگ الگ بیانات جاری کرکے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور غاصب صیہونیوں کو مقبوضہ علاقوں میں چین سے زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حماس کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت کرنا فلسطینیوں کا جائز اور قانونی حق ہے۔ بیان کے مطابق عوفر آپریشن اس بات کا اعلان ہے کہ فلسطین کے عوام اپنے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لیے مزاحمت کے راستے پر پوری طرح کاربند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button