سعودی عرب

خاشقجی کے آخری الفاظ کیا تھے، اہم انکشاف

ترک اخبار الصباح کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ نظیف کرمان نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ترک حکام کے پاس موجود آڈیو ٹیپ سے، خاشقجی کو قتل کیے جانے کے طریقہ کار کی نشاندہی ہوتی ہے۔

آڈیو ٹیپ کے مطابق قاتلوں نے خاشقجی کے منہ پر ایک تھیلا چڑھا دیا تھا۔ مذکورہ آڈیو ٹیپ میں مقتول صحافی کی زندگی کے آخری لمحات ریکارڈ ہیں۔
نظیف کرمان نے کہا کہ خاشقجی کی زبان سے نکلنے والے آخری الفاظ تھے، میرا دم گھٹ رہا ہے، یہ تھیلا میرے سر سے اتارو، میں مرا جا رہا ہوں۔
مذکورہ صحافی کے بقول، خاشقجی کو دم گھوٹ کر مارنے کے عمل میں سات منٹ لگے۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی کہا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کے حوالے سے ریکارڈ شدہ آڈیوز اور دیگر اسناد امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور خود سعودی عرب کو بھیج دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button