لبنان

حزب اللہ کےساتھ کسی بھی طرح کی جنگ تل ابیب کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی:صیہونی تجزیہ کار

ایک صیہونی تجزیہ کار نے اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ میں اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچانے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

اسرائیلی فوجی تجزیہ کار’’اوری بری سف‘‘نے مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ حزب اللہ میں اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچانے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ میں اسرائیل کے سبھی اسٹریٹجک اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیل میں حزب اللہ کے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک مقاومت حزب اللہ کےساتھ کسی بھی طرح کی جنگ تل ابیب کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔

ادھر فلسطین کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے اس بیان کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگ شروع کرنے کی غلطی کی تو صیہونیوں کو فلسطین سے باہر نکلنے کی فرصت نہیں ملے گی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلاشبہ تحریک مقاومت حزب اللہ ایک عظیم فوجی طاقت ہے اورحزب اللہ کے جوانوں اور صیہونی فوج کے درمیان ایک بڑا فرق ہے کیونکہ مقاومت کے جوان اسرائیلی فوج کے برخلاف بہت زیادہ پیشہ ورانہ اور منظم فوج ہے۔

مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں نابلوس یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر ’’ستار قاسم‘‘نے لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے اس بیان کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگ شروع کرنے کی غلطی کی تو صیہونیوں کو فلسطین سے باہر نکلنے کی فرصت نہیں ملے گی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ تحریک مقاومت حزب اللہ ایک عظیم فوجی طاقت ہے اورحزب اللہ کے جوانوں اورصیہونی فوج کے درمیان ایک بڑی فرق ہے کیونکہ مقاومت کے جوان اسرائیلی فوج کے برعکس بہت زیادہ پیشہ ورانہ اورمنظم فوج ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ حزب اللہ کا ایک مجاہد دس صیہونی فوجیوں پر بھاری پڑھ سکتا ہے کہاکہ اس وقت حزب اللہ 2006ء سے بھی خطرناک جنگ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حزب اللہ ایک طاقتور فوج ہے، جسے اسرائیل ہرا نہیں سکتا ہے کیونکہ حزب اللہ کی ٹیکٹکل صلاحیتوں نے صیہونی حکومت کے مہلک ترین ہتھیاروں کو بھی ناکارا کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فوج میں اب اتنی جرأت نہیں کہ وہ تحریک مقاومت کے خلاف جنگ کی پہل کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button