عراق

الحشدالشعبی کے ٹھکانوں پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین نے دھمکی دی تھی کہ عراق میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔

عراق کے الفتح الائنس کی نمائندہ انتصار الموسوی نے المعلومہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل، اس دہشت گردی کو دوبارہ شروع کر کے کہ جسے عراق کی مزاحمتی قوتوں اور الحشدالشعبی نے شکت دیدی ہے، ایک بار پھر غاصبانہ قبضے کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل بخوبی جانتے ہیں کہ اگر انھوں نے جنگ شروع کی تو اس کا اختتام ان کے ہاتھ میں نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ دسمبر دو ہزار سترہ میں عراق میں دہشت گردوں کا قلع قمع ہو جانے کے بعد اس ملک کی مختلف جماعتیں، شخصیات،عوام اور ذرائع ابلاغ، عراق سے غیرملکی منجملہ امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button