ایران

ایرانی قوم خوداعتمادی اور آزادی کا تحفظ کرتے ہوئے پابندیوں کا مقابلہ کرتی رہے گی، ڈاکٹر ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے نئے دور سے متعلق کہا کہ یہ بات تجربے سے واضح ہو گئی ہے کہ ایرانی قوم نے جب بھی خود پر انحصار کیا ہے، خود اعتمادی کی بنیاد پر تمام مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کا دفاعی شعبہ قابل ذکر ہے اس لئے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ہی مغربی ممالک دفاعی وسائل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے تاہم پابندیوں اور پیدا کئے جانے والے مسائل و مشکلات کے باوجود ایرانی ماہرین نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسی طرح تمام علمی و سائنسی شعبوں میں خوداعتمادی کے ساتھ پیشرفت کا سلسلہ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button