عراق

بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ پرحملہ، جامع تحقیقات کا حکم

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو بے نقاب کرنے کا حکم دیا ہے۔
عراقی حکومت کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی بے توجہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قونصلیٹ پر حملہ کرنے والوں کا تعلق داعش اور بعث پارٹی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر بصرہ میں بعض شرپسندوں نے ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو آگ لگادی تھی جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button