ایران

امریکہ کو ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، آیت اللہ احمد خاتمی

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک: ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والی نماز عید الاضحی کے امام نے کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ امریکی جنگ چھڑنے کی صورت میں نہ فقط اس کی قیمت امریکہ کو بلکہ اس کے اتحادیوں کو بھی چکانی پڑے گی۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والی نماز عید الاضحی کے امام’’ آیت اللہ سید احمد خاتمی‘‘ نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے ایرانی قوم نے گزشتہ 40 سالوں سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ تھکنے والی نہیں بلکہ وہ اپنے دشمن کو تھکا دے گی اور دشمنوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔

عید الاضحی کے خطیب نے تہران میں نماز عید الاضحی میں شریک ہزاروں افراد کے اجتماع میں کہا کہ دشمنوں کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے مابین تفرقہ ایجاد کیا جائے تا کہ اس طرح وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جا‏ئیں ۔ آیت اللہ خاتمی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام وحدت اور ولایت پر کاربند ہیں اور انشاللہ اپنے دشمنوں کو مقاومت اور ثابت قدمی سے شکست دیں گے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے وقت سے ہی ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرنے کے درپے تھے جس میں انہیں ابھی تک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور وہ اپنی یہ خواہش اپنی قبر میں لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ہرگز مذاکرات نہیں چاہتا بلکہ اس کا مقصد ایران پر آمریت مسلط کرنا اور اپنی ہی خواہشات کو منوانا ہے اس لئے کہ امریکہ ایران کی علاقائی اور میزائلی طاقت و توانائی سے واقف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button