پاکستان

کالعدم تنظیموں کی روک تھا کی جائے گی، پاکستان کی FATFکو یقین دہانی

شیعیت نیوز:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق ایشیاء پیسیفک ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے پیرس کے اجلاس میں پاکستان کے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے بنائی گئی قومی حکمت عملی کو سراتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پاکستان نے فیٹف اور ایشیاء پیسفک گروپ کو بھرپور یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے عالمی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور پاکستان کی پالیسیوں اور اس کے اقدامات میں جو کمی سامنے آئی ہے اسے پورا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 1373 کالعدم افراد کی سخت نگرانی اور ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے کالعدم تنظیموں اور کالعدم افراد کو ان کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں سے محروم کر کے مالی طور پر غیر موثر کیا جائے گی، کوریئر کمپنیوں کے ذریعے نقد رقوم کی منتقلی، دیگر ذرائع سے نقد رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کی روک تھام کیلئے پاکستان سے ہنڈی، حوالہ اور الیکٹرانک ٹرانسفرز کے ذریعے بیرون اور اندرون ملک منتقل ہونے والی بھاری رقوم کی سخت مانیٹرنگ کرنے اور منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے ثبوت ملنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہوگی، بے نامی کاروبار کی نشاندہی کر کے انہیں گلوبل رجسٹر فار بینیفشل آنرز میں اندراج کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ پس پردہ ایسے کاروبار سے دھشت گردوں کی مالی معاونت ممکن نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ ایک جانب بین الاقوامی اداروں کو یقین دلایا جارہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی روک تھام کی جائے گی اور دوسری جانب ان پر سے پابندی ہٹا کرانہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے، جو بین الاقوامی سطح پر کو بدنام کرنے کی بھرپور سازش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button