پاکستان

کورنگی، دہشت گردوں کا رینجرزپر حملہ ایک اہلکار شہید،2 جوان زخمی

شیعیت نیوز: رینجرز ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں رواں ماہ کے دوران رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کا دوسراحملہ ایک اہلکار شہید2 جوان زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ۔رینجرز نے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر مکان پر چھاپہ مارا تھا جس پر ملزمان کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی سیکٹر 51-Aمیں واقع مکان میں ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرنے کے لیے مکان کا محاصرہ کیا اس دوران رینجرز اہلکاروں پر ملزموں کی جانب سے حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں تین رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جانے لگا۔ اطلاعات کے مطابق ایک رینجرز اہلکار الیاس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں ابراہیم اور امیر کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر کی تھی اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز نے چھاپہ سیاسی جماعت کے کارکن شفیق عرف کالاکی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا اور ملزم اور اسکے بیٹے نےفائرنگ کی ۔ اسی دوران ایک شخص اور زخمی ہوا جسے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق زخمی شخص شہباز کو اسپتال سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کے لیے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بعد ملزم شفیق عرف کالیا اور اسکے بیٹے سمیت5افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 51-C کورنگی کےعلاقے الیاس گوٹھ میں پاکستان رینجرز سندھ نے ٹارگٹ کلر شفیق کالااور ساتھیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔ملزمان نے رینجرزکی ریکی پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار حوالدار الیاس شہید جبکہ سپاہی ابراہیم اور سپاہی امیرزخمی ہوگئے ۔رینجرز کی جوابی کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھی علیم الدین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم شہباز عر ف اسامہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ رینجرز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ رینجرز زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ملیر منتقلکر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button