پاکستان

کراچی سمیت سندھ کی تباہ حالی میں سیاسی جماعتوں کا کردار ہے ،شیعہ علماء کونسل

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور سیاسی جماعتیں سیاسی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر کراچی سمیت صوبے کے عوام کو درپیش بحرانوں اور مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کرتیں تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ کراچی سمیت صوبے کو اس وقت پانی، لوڈشیڈنگ، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، صحت و صفائی کی تباہ کن صورتحال، بے روزگاری جیسےمسائل کا سامنا ہے اور دوسری جانب تمام سیاسی جماعتیں بحرانوں اور مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف سیاست کرتی نظر آ رہی ہیں عوام بنیادی انسانی ضروریات تک سے محروم ہیں ۔ یعقوب شہباز نے کہا کہ اگر سیاسی و مذہبی جماعتیں عوام سے مخلص ہونے کا دعویٰ ثابت نہ کر سکیں تو آئندہ عام انتخابات میں عوام انہیں بری طرح مسترد کر دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button