ایران

ٹرمپ ذہنی توازن کھو چکے ہیں : ڈاکٹرعلی لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)لاریجانی نے کہا کہ اگر یورپ، روس اور چین جیسے اہم ممالک اس معاہدے کے نفاذ میں کردار ادا کرتے رہیں تو ایران بھی اس کا پابند رہے گا بصورت دیگر ہم اپنی جوہری سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی صلاحیت کھو چکے ہیں اور آئے روز متناقض باتیں کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکی صدر صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن کو یورینئیم کی افزودگی کے لئے مکمل طور پر تیار رہنا چاہئے۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ اگر یورپ، روس اور چین جیسے اہم ممالک اس معاہدے کے نفاذ میں کردار ادا کرتے رہیں تو ایران بھی اس کا پابند رہے گا بصورت دیگر ہم اپنی جوہری سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کی جانب سے ڈیل پر برقرار رہنے پر ابہام پایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے فیصلے کی مخالفت میں ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا اور آمریکا کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button