پاکستان
کوئٹہ: دو دھماکے، فائرنگ سے 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی
شیعیت نیوز: کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ایف سی کیمپ کے قریب دو دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق میاں غنڈی کے قریب پہلے دھماکے کے بعد فائرنگ شروع ہوئی اور اسی دوران دوسرا دھماکا ہوا۔
سیکیورٹی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں دھماکے بظاہر خود کش تھے جس کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
دھماکے فوری بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔