پاکستان

کامرہ کینٹ سے آرمی کمانڈوز کے روپ میں دو مشتبہ شخص گرفتار

شیعیت نیوز: کامرہ کینٹ میں سے خود کو پاک فوج کے کمانڈوز ظاہر کرنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اٹک کے علاقے کامرہ کینٹ میں حساس ادارے کی اطلاع پر خیبر پختونخوا سے آنے والی مشکوک گاڑی پکڑی گئی، جس میں سوار دو جعلی کمانڈوز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گاڑی پر حساس ادارے کے اسٹیکر لگے ہوئے ہیں جب کہ فرنٹ بونٹ پر اسپیشل سروسزگروپ پاک آرمی بڑا تحریر ہے، مشکوک نمبر پلیٹ کے ساتھ سکس کمانڈوز لکھا ہوا ہے اور گاڑی سے دور رہنے کی وارننگ بھی تحریر ہے، گاڑی سے چہرے کا خوفناک ماسک برآمد کیا گیا ہے۔ جعلی کمانڈوز کی شناخت ابراہیم اور عدنان سے ہے جن کا تعلق پشاور اور گجرات سے ہے، دونوں ملزمان کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور حساس ادارے کے اہلکار بھی ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button