پاکستان

کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں کی شیعہ جوانوں پر فائرنگ ایک مومن شہید ایک شدید زخمی

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ جوان شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کرانی روڈ کلی چاکر میں سپاہ صحابہ / لشکرِ جھنگوی رمضان مینگل کے دہشتگروں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مومن شھید، جبکہ غلام عباس ولد محمد موسی شدید زخمی۔

واضح رہے کہ دودن قبل ہی انہیں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک محنت کش جوان مومن ساجد علی کو بھی گولیاں مار کر شہید کیا تھا،جسکی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ کوئٹہ میں ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ کالعدم سپاہ صحابہ کے ایک بدنام زمانہ دہشتگرد کی رہائی کے بعد دوبار ہ شروع ہوا ہے، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشی بنے شیعہ نسل کشی ہوتے دیکھ رہے ہیں ۔

گذشتہ دونوں ہی آرمی چیف نے بلوچستان کو دورہ کیا تھا اور بلوچستان کو سی پیک روٹ کے لئے اہم قرار دیا ، لیکن بلوچستان کے دوالخلافہ کوئٹہ میں داعش اور لشکر جھنگوی جیسی کالعدم جماعتوں کو حکومتی و پولیس کی سرپرستی نا صرف سی پیک بلکہ ملک و صوبے کے لئے بھی خطرنا ک ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button