پاکستان

سی پیک میں سب سے زیادہ حصہ گلگت بلتستان کا ہے، اسے خود مختار علاقہ بنایا جائے، سینیٹر رحمان ملک

شیعیت نیوز: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان افئیرز سی پیک میں سب سے زیادہ حصہ گلگت کا بنتا ہے مگر اسے کچھ نہیں دیا جارہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سی پیک میں جو حصہ گلگت بلتستان کو دیا گیا ہے اسکی تفصیل اس کمیٹی کو دی جائے۔ پنجاب یا دوسروں صوبوں کو بجٹ دیتے وقت کئی ممانعت لگائی جاتی ہیں۔گلگت بلتستان کو ٹورزم سے ٹیکس لینے کی اجازت دیکر وہاں کی ترقی پر لگائی جائے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو فنانشل آٹو نامی دی جائے، انکو خودمختار بنایا جائے۔گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں برابر کا حصہ دیا جائے،اس کمیٹی کا ڈیمانڈ ہونا چاہئے کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں برابر کا حصہ دیا جائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کیساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کے برابر خودمختاری دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button