پاکستان

سعودی عرب ایران کے خلاف اسرائیلی زبان استمعال کررہا ہے اورہم اپنی فوج وہاں بھیج رہے ہیں، اعتزاز احسن

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف اسرائیل کی زبان استعمال کررہا ہے، سعودی عرب پاکستانی فوج بھیجنا غلط کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایک ایسے وقت فوج بھیجی جارہی ہے جب وہ ہمارے پڑوسی ملک ایران کے خلاف وہ زبان استعمال کررہا ہے جو اسرائیل کا وزیراعظم استعمال کرتا ہے اور سعودی عرب ایران کے خلاف محاذ کھڑا کرکے اس خظے میں موجود ہے انہوں نےکہا کہ ایران مسلمان ملک ہے اور وہاں جمہوریت ہے اور سب سے بڑھ کر وہ ہمارا پڑوسی ملک ہے ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کسی غلط چیز میں تو پھنسنے نہیں جارہے۔

دھیاں رہے کہ پاک افواج کے تازہ دستوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کے خلاف ملک میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، پاکستان کی تمام سیاسی اور مخلص جماعتیں اس فیصلے سے ناخوش ہیں، انکا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنا کا یعنی یمن میں سعودی عرب کی جانب سے غیرقانونی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کے معترادف ہے جبکہ اس فیصلہ سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنےکا بھی خدشہ ہے، ساتھ ساتھ پاکستان کے پڑوسی ممالک سے تعلقات بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button