سعودی عرب

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ لندن ملتوی

سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے لندن میں سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمان پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوامی مظاہروں کے خوف سے لندن کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ برطانوی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کے 7 مارچ کے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں کئی ملین افراد سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ اور یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے خلاف مظاہرہ کریں گے اور اس عوامی مظاہرے کے پیش نظر سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد کا دورہ لندن کے ملتوی ہونے کے امکان ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ سعودی عرب کو وسیع پیمانے پر ہتھیار فراہم کررہا ہے اور برطانوی شہری اپنی حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنا بند کردے کیونکہ سعودی عرب برطانوی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے معصوم بچوں ، خواتین اور بے گناہ عوام کا قتل عام کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button