پاکستان
پنجاب کے ایئرپورٹس پر ڈرون حملوں کا خطرہ
شیعیت نیوز: داعش اور طالبان کی طرف سے پنجاب کے ایئرپورٹس پر ڈرون حملوں کا خطرہ ہے ۔ ان حملوںکا ٹارگٹ اہم ملٹری تنصیبات،سیکورٹی ایجنسیاں ، ایئر بیس اور ایئر پورٹس ہیں ۔ یہ انکشاف وزارت داخلہ کی ایک حالیہ خفیہ رپورٹ میں ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے اور ایک دوسری ایئر لائینز کے پائلٹوں نے لینڈنگ سے قبل نچلے درجے کی پرواز کے دوران ڈرونز کو ایئر پورٹس کی حدود میں اڑتے دیکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری پر ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گردی کا خطرہ ہے ۔