پاکستان

انسداد دہشتگردی ،اسلام آباد پولیس میں کاؤنٹر ٹیرر ازم فورس کا پہلا دستہ شامل

شیعیت نیوز: وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردوں سے محفوظ کرنے کیلئے پولیس میں کاؤنٹر ٹیرر ازم فورس کا پہلا دستہ شامل کرلیا گیا جو 373 جوانوں اور افسروں پر مشتمل ہے، فورس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جدید خطوط پر تربیت دے کر موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد پولیس کی پہلی کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے 373افسروں اور جوانوں کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ہوئی جس میں وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال مہمان خصوصی تھے،وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری، چیف کمشنر ذوالفقار حیدر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ تربیت مکمل کرنیوالے جوانوں نے سرفروشی اور جانثاری کا حلف لیا۔ تقریب کے اختتام پر انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا اور فائر نگ رینج پر مختلف مشقیں پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button