مقبوضہ فلسطین

فلسطینی صدر یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں گے

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں گے ۔فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ محمود عباس آج برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ فیڈریکا موگرینی کے علاوہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے 28 وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے ،ملاقات کے دوران وہ اس بات پر زور دیں گے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کے جواب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جانا اس کا ردعمل ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button