پاکستان

بلوچستان اسمبلی کے قریب خودکش حملے کا تعلق افغانستان سے ملا، دفتر خارجہ میں سول و فوجی حکام کی بریفنگ

شیعیت نیوز: سول و ملٹری قیادت نے اسلام آباد میں تعینات تمام ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان خفیہ ادارہ ’این ڈی ایس‘ مل کر پاکستان میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں،بلوچستان اسمبلی کے قریب خودکش حملے کا تعلق افغانستان سے ملا۔ وزیرخارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں ،کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال کارروائیوں،شہری آباد ی پر بمباری ،کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور افغان سرحد پار کرکے پاکستانی چوکیوں پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، پاک فوج کےچیف آف جنرل سٹاف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجو د تھے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نےکہاکہ بھارت کشمیر میں سات لاکھ نہتے کشمیریوں پر فوجیوں کے مظالم ہزاروں معصوم لوگوں جن میں خواتین ،بچے، نوجوان اوربوڑھے بھی شامل ہیں کو شہید کیا جارہاہے۔کئی نوجوانوں کو آنکھوں سے محروم کردیاگیا ہے بین الاقوامی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی اداروں اور قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں اور دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغا نستان میں امن چاہتا ہے مگر افغانستان کے اندر موجود دہشتگر دوں کے ٹھکانوں سے اٹھ کر دہشتگرد پاک افغان سرحد پار کرکے ہماری فوجی چوکیوں پرحملے کرتے ہیں، افغا ن سر زمین پر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان کو شدید خطرہ ہے۔وزیرخارجہ نے غیر ملکی سفار تکا رو ںکو افغا نستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد کے نتیجے میں ملک سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر دیا ہے ۔ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت کے شواہد بھی سفارتکاروں کو دکھائے گئے ۔بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے مشترکہ گٹھ جوڑ کے نتیجے میں پاکستان عدم استحکام کی سازشوں سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ سفارتی حکام نے گزشتہ روز کوئٹہ سانحہ پر تعزیت کی اور شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔جبکہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے گزشتہ روز کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کے افغانستان سے کڑیاں ملنے کے شواہد کے حوالے سے سفارتی حکام کو آگاہ کیا اور کہاکہ افغا نستان سے سرحد پار کرکے پاکستان کی فوج پر حملہ آو ر ہوتےہیں مگر ان کیخلاف افغانستان میں کوئی موثر کارروائی نہیں ہوتی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ ہم خطے میں امن واستحکا م کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دےرہے ہیں، ہمارے فوجیوں اور سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں کا صفایا کیا ہے۔دہشتگردوں کیخلاف فوج کا آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button