مقبوضہ فلسطین
2017 میں 15 فلسطینی بچے غزہ،غوب اردن اور قدس شہر میں شہید ہوئے
بچوں کا دفاع کرنے والی عالمی موومنٹ کی فلسطینی شاخ نے اعلان کیا ہے کہ 2017 میں 15 فلسطینی بچے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سےشہید ہوئے۔
دوسری جانب فلسطینی اسیروں کے مطالعاتی مرکز کے ترجمان ریاض اشقر کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے 2017 میں کم از کم 170 عورتوں اور بچوں کو گرفتار کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم الضمیرکی رپورٹ کے مطابق تقریبا 7 ہزار فلسطینی صیہونی جیلوں میں کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔