ایران

ہم سب پر واجب عینی ہے کہ اس نظام کی حفاظت کریں،آیت اللہ جوادی آملی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) آیت اللہ جوادی آملی نے کہا ہے کہ ہم سب پر واجب عینی ہے کہ اس نظام کی حفاظت کریں۔ آیت اللہ جوادی آملی نے اپنے خطاب کے دوران انقلاب اسلامی کی حفاظت کو واجب عینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیال رکھنا، یہ نظام آسانی سے حاصل نہیں ہؤا اور آسانی سے پلٹ کر نہیں جائے گا۔ اگر معاذ اللہ اس نظام کو تھوڑا سا بھی نقصان پہنچا تو ماضی کی تمام تر لعنتیں ہمارے دامنگیر ہوجائیں گی (کیونکہ) یہ نظام اللہ کی امانت ہے ، روز قیامت تک جو بھی مسلمان آئے گا اس کی لعنت ہمارا دامن پکڑتی رہے گی۔

انہوں نے کہا: ہمارا نظام صفوی نظام نہیں ہے کہ اگر چلا جائے تو قاجاری نظام آجائے، یا قاجاری نظام نہیں ہے کہ اگر چلا جائے تو زندی نظام آجائے، یا زندی نظام نہیں ہے کہ اگر چلا جائے تو قاجاری نظام آجائے اور اس کے بعد پہلوی نظام آجائے، یہ نظام اگر چلا جائے تو پلٹے گا نہیں۔

مفسر قرآن آیت اللہ جوادی آملی نے مزید کہا: ہم سب پر واجب عینی ہے کہ اس نظام کی حفاظت کریں، جو بھی کام اس نظام کی کمزوری کا باعث بنے، تفرقے اور انتشار کا باعث بنے، نفاق اندازی کا باعث بنے، خدا نخواستہ اس بات کا باعث بنے کہ دشمن اپنی للچائی نظریں اس پر جما دیں، تو یہ حرام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button