پاکستان

آرمی چیف کا پی او ایف کا دورہ،افسروں و کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈننس فیکٹری کو ملک کی سب سے بڑی دفاعی صنعت بنانے میں اس کے افسروں اور کارکنوں کے کردار کو سراہتے ہوئے دفاعی پیداوار کے شعبے میں مکمل خود انحصاری کیلئے ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو پی او ایف کی کارکردگی اور نمو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں مستقبل کے ویژن اور عملدرآمد کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کئی منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں یو ایف سی پلانٹ ، سٹیشن ہیڈ کوارٹر بلڈنگ ، پی او ایف کالونی سنجوال شامل تھے ۔ کالونی کے منصوبے سے 11 ہزار خاندان مستفید ہو سکیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button