دنیا

شام و عراق سے شکست خوردہ 10 ہزار داعشی افغانستان پہنچ رہے ہیں، ماسکو

شیعیت نیوز:  شام و عراق میں دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کرنے والے داعش کے 10 ہزار سے زائد دہشتگرد افغانستان میں جمع ہورہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روس کے خصوصی ایلچی کا کہنا ہے کہ امریکا ماسکو کو دھمکانے کے لئے داعش کو افغانستا ن میں منعظم کررہا ہے۔

شام و عراق میں اسرائیل و امریکی پالیسی کے تحت مقامی حکومتوں کو کمزور کرنے کے لئے داعش کی جانب سے 2012 میں جارحیت کی گئی تھی جسے گذشتہ ہی بدترین شکست دی گئی ہے، لہذا امریکا نے ان تمام بے روزگار دہشتگردوں کو افغانستان میں منعظم کرنا شروع کردیا ہے تاکہ جنوبی ایشاء سمیت ایران و روس کو نئے محاذ پر مصروف کیا جائے۔

ماسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس وہ پہلا ملک ہے جس نے افغانستان میں داعش کے پھیلاو کے حوالے سے الرٹ کیا ، اور اب افغانستان میںباقاعدہ داعش کی موجودگی کے ثبوت موجود ہیں۔

ترجمان نووسٹی کے مطابق داعشی دہشتگرد افغانستان کے شمالی علاقے تاجکستان اور ترکمانستان کے بارڈر کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے، جو روس کے لئے انتہائی تشویش ناک ہے، انکے مطابق داعش کا ہدف افغانستان سے باہر افراتفری پھیلانا ہے جن میں سینٹرل ایشا اور روس کے جنوبی علاقوں خاص طور پر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button