پاکستان

،2016ملک میں دہشت گرد حملوں کی تعداد میں 28فیصد کمی

شیعیت نیوز: 2016کے دوران ملک میں دہشگرد حملوں کی تعداد میں 28فیصد کمی ہوئی ،دہشتگردی کے 441واقعات ہوئے ،151حملوں کے ساتھ بلوچستان سب سے زیادہ متاثر رہا۔ملک میں گزشتہ ڈیڑھ عشرے سے جاری دہشت گردی کی جنگ سے قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم پاک فوج کی جانب سے شروع کیے گئے عسکری آپریشن سے نہ صرف ملک میں دہشت گردی کم ہوئی بلکہ شرپسند عناصر کا بھی خاتمہ ہونے لگا ۔ ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بحال ہونا شروع ہوچکی ہے جس کا اندازہ ان اعدادو شمار سے بآسانی لگا یا جاسکتا ہے کہ 2016کے دوران ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 28فیصد کمی ہوئی جس سے اگر ایک طرف ملک میں امن وامان کی فضاء فروغ پانا شروع ہوچکی ہے تو دوسری جانب اب ملک معاشی حوالے سے بھی بہتری کی جانب گامزن ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے شہریوں کی بھرپور حفاظت کی اور اس ضمن انہوں نے اپنی جانوں تک کی بھی پروانہ کی۔ ملک میں جاری دہشت گردی کی جنگ کے حوالے سے جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اگر ایک طر ف دہشت گرد حملوں میں واضح کمی سامنے آ ئی ہے تو دوسری جانب ان حملوں سے ہونے والے جانی نقصان میں بھی 12فیصد کمی ہوئی ہے ۔ انسٹوٹیوٹ آف پالیسی اسٹیڈیز کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں 2016کے دوران 57اضلاع میں دہشت گردی کے 441واقعات رونما ہوئے جن میں 908افراد شہید ہوئے ۔ یہ امر قابل ذکر کے 48فیصد حملوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جن میں زیادہ حملوں میں پولیس کے اہلکار نشانہ بنے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے حملوں میں 206پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button