پاکستان

جماعت اسلامی کا امریکا اسرائیل کے خلاف ملین مارچ ، ایم ڈبلیوا یم کو شرکت کی دعوت

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ وحدت ہاؤس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے مجلس وحدت مسلمین کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اور بیت المقدس کی حمایت میں نکالی جانے والے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت، جیسے ایم ڈبلیو ایم قبول کیااور وفد وکارکناں کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس کو دارلخلافہ قرار دینے اور امریکا کی جانب سےاسکی حمایت کے خلاف دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے، اسی سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے 17 دسمبر بروز اتوار کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button