مقبوضہ فلسطین

فلسطینوں سے ان کی شناخت چھینی نہیں جا سکتی

فلسطین کے نائب وزیر برائے امور ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا ڈاکٹر مزن شیمیا نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین میں امن کے مستقبل اور حکومت کے قومی تشکیل اتحاد کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مصیبتوں اور مسائل و مشکلات کے باوجود فلسطینی عوام پرعزم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان سے ان کی شناخت اوران کا ملک چھین نہیں سکتا.

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اوربین الاقوامی سطح پرفلسطین کی حمایت کی ہے۔

اس سیمینار میں پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی بھی موجود تھے.

متعلقہ مضامین

Back to top button