ایران

داعش کے خلاف جنگ میں ایران کی علمبرداری باعث فخر ہے: علمائے اہل سنت ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے اہل سنت علما نے داعش دہشتگرد گروپ کے خاتمے کو دہشتگردی کے خلاف جنگ علمبردار (ایران) کے لیے باعث فخر قراردیا

ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے اہل سنت علما نے داعش دہشتگرد گروپ کے خاتمے کو دہشتگردی کے خلاف جنگ علمبردار (ایران) کے لیے باعث فخر قراردیتے ہوئے اور شام میں داعش کو نکلنے کے لیے ایرانی سپریم لیڈر کی ہدایات اور میجر جنرل ‘قاسم سلیمانی’ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام محبت، رحمت، دوستي کا دين ہے ليکن دشتگردي اور تکفيري گروپوں نے اپني وحشيانہ اور انسانيت سے دور کاروائيوں کے ساتھ اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرديا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراجي طاقتوِں کي بھرپور کوششوں کے باوجود اللہ کے فضل و کرم، جنرل سليماني کي مجاہدت اور عراق، شام، لبنان، افغانستان اور پاکستان جيسے اسلامي ممالک کي مزاحمتي فرنٹ کے ساتھ داعش کے شجرہ خبيثہ کے تسلط کا خاتمہ ہوچکا۔

اہلسنت کے علما نے داعش کي حاليہ سخت شکست پر اپني خوشي کا اظہار کرتے ہوئے اور شہدائے مدافع حرم اور جنرل سليماني کے ايثار کے ذريعہ داعش کے خلاف حاصل ہونے والي اس کاميابي کو اللہ تعالي کي رحمت قرار ديا۔

صوبے سيستان وبلوچستان ميں ولي فقيہ کے نمائندے علامہ ‘عباسعلي سليماني’ نے کہا کہ اللہ کي مدد سے اگلے تين مہينوں تک مکمل طور پر داعش کي جڑيں اکھاڑ پھينک ديں گے اور ہمیشہ کے ليے دنيا سے اس لعنت کي بساط لپيٹ دي جائے گي۔

ايراني صوبے سيستان و بلوچستان ميں اہل سنت کے نمائندے مولوي ‘نذيراحمد سلامي’ نے دہشتگردي اور تکفيري گروپوں سے نمٹنے کے ليے اسلامي جمہوريہ ايران کے قابل قدر اور موثرکردار کا ذکر کيا۔

انہوں نے کہا کہ داعش تکفيري گروپ نے اپني سرگرميوں کے دوران خطے اور دنيا ميں اسلام کو تشدد اور جنگ افروزي کا مظہر قرار دے کر اس کے حسين چہرے کو مخدوش کیا۔انہوں نے کہا کہ داعش کے خاتمے کے باوجود ہميں داعش کے تفکر کے خلاف ہوشيار رہنا چاہيے۔

ایک اور اہل سنت عالم ‘مولوي عبدالغني’ نے کہا کہ دشمن، اسلام کے خلاف سازشيں کرنا چاہتا ہے ليکن مزاحمتي فرنٹ کي يکجھتي کے ساتھ اس کے عزائم ناکام ہوئے۔انہوں نے بتايا کہ یہ کاميابي شہدا اور جنرل سليماني کي غير معمولي جہد و جہد کي مرہون منت ہے۔

صوبے سيستان بلوچستان کے شہرخاش کے امام جمعہ علامہ ‘غلامرضا دهقان ‘ نے کہا کہ داعش کے خلاف يہ عظيم کاميابي ہماري بہادر سپاہيوں اور مزاحمتي فرنٹ کي کوششوں کا نتيجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حقيقت ميں داعش کا خاتمہ سامراجي طاقتوں اور اس کے اتحاديوں کے ظلم و ستم کا خاتمہ ہے۔

صوبے سيستان بلوچستان کے شہر ايرانشہر کے امام جمعہ علامہ ‘سيد شجاع الدين ابطحي’ نے اس کاميابي پر مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا کہ داعش نے اسلام کے نام سے مسلمانوں کے خلاف کاروائي کی اور يہ امت مسلمہ پر ايک مہلک اور بھاري ضربت تھی۔

مولوي ‘محمدعلي شهنوازي’ نے اس کاميابي پر مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ اور اس کے اتحاديوں نے داعش کےذريعہ اسلام کو تباہ کرنا چاہا ليکن اللہ کي مدد اور اسلامي مجاہدوں کي کوششوں نے ان کے عزائم کو خاک ميں ملا ديا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button