لبنان

سعد حریری کا زبردستی استعفیٰ ناقابل قبول ،سعودی عرب ان کو واپس آنے دے،لبنانی صدر

لبنان کے صدر مشعل عون نے بیروت میں سعودی عرب کے سفارتکار سے ملاقات میں وزیراعظم سعد حریری کو لبنان واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنانی صدر میشل عون نے لبنان کے اتحاد و وحدت پر زور دیتے ہوئے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ لبنانی وزیر اعظم کو ان کے اپنے ملک واپس آنے دیا جائے۔

صدر میشل عون نے ریاض میں تعینات لبنانی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئر ولید البخاری سے ملاقات میں کہا کہ سعد الحریری نے بیرون ملک سے اپنا استعفی پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ نا قابل قبول ہے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس آ جانا چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم جلد واپس اپنے وطن لوٹیں گے۔

لبنانی صدر میشل عون نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سعد الحریری کو ریاض میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے گذشتہ دنوں سعودی عرب سے اپنے ایک بیان میں اپنا استعفی دیا تھا۔

استعفے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ان کے والد رفیق الحریری کی طرح انہیں بھی قتل کردیا جائے گا، اسی لئے وہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button