مقبوضہ فلسطین

صیہونی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی میاں بیوی شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عوریف کے مقام پر گذشتہ روز صیہونی آباد کاروں کے ایک بدمعاش گروپ نے زیتون کے باغ میں پھل اتارنے والے دو فلسطینی میاں بیوی پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمالی علاقوں میں صیہونی آباد کاری کے خلاف قائم کی گئی کمیٹی کے عہدیدار غسان دغلس نے بتایا کہ صیہونی شرپسندوں کے لٹھ بردار ایک گروپ نے عوریف قصبے میں زیتون کے اپنے باغ میں درختوں سے پھل اتارنے والے دو نہتے فلسطینی میاں بیوی پر وحشیانہہ تشدد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی میاں بیوی پر تشدد کے مرتکب صیہونی قریب ہی قائم ’یتسھار‘ نامی ایک کالونی سے آئے تھے۔

غسان دغلس نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے 50 سالہ تیسیر محمود صباح اور اس کی اہلیہ کو لاٹھیوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کی چیخ پکار پر مقامی شہری باغ کی طرف بھاگے جنہیں دیکھ کر بدمعاش صیہونی ٹولہ واپس صیہونی کالونی کی طرف فرار ہوگیا۔

زخمی خاتون اور اس کے شوہر کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

صیہونی شرپسندں کے اس وحشیانہ عمل کے خلاف فلسطینی شہری گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے صیہونیوں کی غنڈہ گردی اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button