لبنان

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ دنیا کی غیرت مند قوموں کی ناموس پر قبضہ ہے۔ شیخ نعیم قاسم

لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی علمائے اسلام ومقاومت کی عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کی افتتاحی تقریب سے اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا تسلط دنیا کی غیور اور غیرت مند قوموں کی ناموس اور حمیت پر تسلط کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کی بڑی طاقتیں امن کی بات کرتی ہیں تو انہیں چاہئیے کہ فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنا وجود باقی رکھنے کے لئے قتل و غارت گری، قبضے اور جرائم کا سہارا لیتی ہے جبکہ اسکی عالمی سطح پر حمایت بھی کی جاتی ہے۔

شیعت نیوز کے مطابق حزب اللہ کے رہنما شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک سفاک اور خونخوار ریاست ہے جس نے ہزاروں معصوموں کو قتل کیا ہے ، اسرائیل چاہتا ہے کہ وہ جس قدر چاہے ظلم کرے او ر دنیاخاموش تماشائی بنی رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا اور ہمارے لئے دو راستے اختیار کرنے کا آپشن چھوڑا ، پہلا یہ کہ اسرائیل کے سامنے تسلیم خم ہو جائیں اور دوسرا راستہ یہ کہ مزاحمت اختیا ر کریں اور اسرائیل سے مقابلہ کریں ، ہم نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا اور دشمن سے مقابلہ کیا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ استقامت اور مقاومت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ موجود نہیں ہے اور دھمکیاں اور پابندیاں استقامت کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ہدف صرف اور صرف فلسطین پر قبضہ نہیں بلکہ اسرائیل تمام خطے کے ممالک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے تو اسرائیل خطے کے تمام ممالک کو اپنی دہشت گردی اور جارحیت کا نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے کہ کہ اگر فلسطین مقبوضہ ہے تو پھر تمام ممالک اور علاقے مقبوضہ ہیں کوئی آزاد نہیں ۔

شیخ نعیم قاسم نے اسلامی مزاحمت کی فلسطین اور فلسطین سے باہر کامیابیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے فلسطین ک اندر بھی اسرائیل کو شکست دی ہے اور فلسطین کے باہر بھی ہر محاذ پر اسرائیل کو شکست دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلامی مزاحمت نے سنہ 2000ء اور سنہ2006ء میں لبنان سے اسرائیل کو شکست دی تھی اسی طرح غزہ میں سنہ2008ء میں اسرائیل کو شکست کا سامنا ہوا اور اب دور حاضر میں 2017ء میں اسرائیل کو شام، یمن، لبنان، عراق میں شکست ہوئی ہے جو کہ براہ راست اسرائیل کی شکست ہے۔

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن امریکا اوراسرائیل ہیں،ہم مزاحمت کا راستہ کبھی ترک نہیں کریں گے یہاں تک کہ فلسطین کو آزاد کروا لیں، ان کاکہنا تھا کہ فلسطین نے یقیناً آزاد ہونا ہے جلد یا کچھ وقت کے بعد بالآخر یہ وعدہ الہٰی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ہماری سرزمین ہے اور ہم اسے آزاد کروا کر ہی دم لیں گے اور اس مسئلے میں بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔ وہ اسلحہ جو فلسطین کی حمایت میں نہ ہو وہ غاصب اسرائیل کی حمایت میں ہوگا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم ایسی ملت سے تعلق رکھتے ہیں کہ جس نے امام حسین ع سے یہ سیکھا ہے کہ ھیھات من الذلہ کا نعرہ بلند کریں اسی وجہ سے ہمارے سامنے مزاحمت کے سوا کوئی اور راستہ نہیں اور خدا نے بھی اس راستے پر چلنے والوں کے لئے کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنی گفتگو کے اختتام پر حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button